Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوسط طبقے کے لیے تفریح: بحیرہ احمر کے جزیرہ شیبارہ میں 10 نئے ریزورٹس

سعودی وزیرسیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کےلیے مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کےلیے سیاحتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔‘
عکاظ  کے مطابق ریاض کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ ہم نے مالدار طبقے کے لیے لگژری سیاحتی پوائنٹس بنائے۔ ہم مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کو بھی نہیں بھولے، ان کے لیے بھی عملی کام کررہے ہیں۔‘
وزیر سیاحت نے مزید کہا ’آئندہ چند ماہ میں ریڈ سی کے جزیرہ شیبارہ میں 10 ریزورٹس کا افتتاح ہونے والا ہے جن کے نرخ موجودہ نرخوں سے بہت کم ہو ں گے۔ ممکن ہے یہ آئندہ برس 2026 یا زیادہ سے زیادہ 2027 تک مکمل ہو جائیں۔‘
احمد الخطیب کا کہنا تھا’عازمین حج و عمرہ زائرین کے لیے بھی مزید رہائشی ہوٹلز بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔‘
واضح رہے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں تیل کے ماسو آمدنی کے متنوع ذرائع کوپیدا کرنا ہے جس میں سیاحت کا فروغ اہم ہے۔
اس حوالے سے سال 2030 تک عازمین و عمرہ زائرین کی تعداد کو 30 ملین تک پہنچانا ہے جس کے لیے دسیوں ہزار نئے رہائشی کمرے درکار ہوں گے۔
منصوبے کے مطابق سال 2030 تک مملکت میں سیاحت کے سالانہ ہدف کو 150 ملین تک لے جانا ہے جن میں سے ایک تہائی بیرون ملک کے ہوں گے۔

 

شیئر: