سعودی نائب وزیر سے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری کی ملاقات
سعودی نائب وزیر سے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری کی ملاقات
جمعرات 11 دسمبر 2025 20:50
ملاقات میں متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ میں نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور اور پبلک ڈپلومیسی کے نگراں ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے جمعرات کو ریاض میں امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام اسٹنٹ سیکرٹری برائے رابطہ، علاقائی اور کثیر الجہتی امور ڈین پی جانسٹن کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
سعودی نائب وزیر برائے سیاسی امور نے ریاض میں آسٹریلوی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر برائے سیاسی امور سعود الساطی سے ریاض میں آسٹریلوی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور افریقی ڈویژن کے انڈر سیکرٹری پال گریفتھس نے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘