Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

150 سال کی کہانی، 70 تاریخی تصاویر کی زبانی

کنگ سلمان چیئر فار مکہ ہسٹوریکل سٹڈیز نے تصاویر جمع کی ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں ام القری یونیورسٹی کے ماتحت مکہ ہسٹوریکل سٹڈیز کی کنگ سلمان چیئر نے مسجد الحرام مکہ، منٰی، مزدلفہ اورعرفات میں تعمیر و ترقی کی 150 سالہ کہانی 70 نایاب تصاویر کی زبانی پیش کی ہے- ان تصاویر میں حج، عمرے، حاجیوں کی ضیافت اور پانی کی فراہمی کی سہولتوں میں مرحلہ وار بہتری کے مناظر بھی بیان کیے گئے ہیں-

العربیہ نیٹ کنگ سلمان چیئر کے پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ الشریف نے بتایا کہ کنگ سلمان چیئر فار مکہ ہسٹوریکل سٹڈیز نے مسجد الحرام و مسجد نبوی کی تعمیر اور سفر حج سے متعلق معلومات و تصاویر جمع کی ہیں-

انہوں نے کہا کہ سعودی عہد میں مقدس مساجد، شہروں منٰی، عرفات اور مزدلفہ  کی تعمیر و ترقی اور حج و عمرہ کے سفر میں سہولتوں کے غیرمعمولی کام ہوئے ہیں- سعودی عرب نے ثابت کردیا ہے کہ وہ لاکھوں حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا اہل ہے- لاکھوں کے مجمع کو منظم طریقے سے کنٹرول کرنے کی استعداد رکھتا ہے-
ڈاکٹر الشریف کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت  بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد سے لے کر شاہ سلمان کے دور تک حج و عمرہ کے زائرین کی خدمت اور مقدس شہروں اور مقدس مساجد کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے- سعودی عرب کے تمام حکمران مقامات حج کی تعظیم و تکریم کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں-

الشریف نے بتایا کہ بانی مملکت ہی نے اپنے عہد ہی میں مقدس شہروں مسجد الحرام، مسجد نبوی ، منٰی، مزدلفہ اورعرفات کی خدمت کا مشن شروع کردیا تھا- حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کے لیے محفوظ ماحول اور بہترین خدمات کی فراہمی کا اہتمام شروع کردیا گیا تھا-
بانی سعودی عرب نے مکہ میں غلاف کعبہ فیکٹری، خانہ کعبہ کے دروازے، مسجد الحرام میں روشنی، سائبان اور توسیع جیسے کئی اہم کارنامے سرانجام دیے تھے-

 مسجد الحرام میں آل سعود نے تین توسیعی منصوبے مکمل کیے۔  پہلی توسیع شاہ سعود نے کرائی- شاہ فیصل کے عہد میں مکمل ہوئی- شاہ خالد نے اس میں مزید اضافہ کیا۔
دوسری توسیع شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں کی گئی جس کے تحت معروف تاریخی بازار سوق صغیر کا علاقہ حرم میں شامل کیا گیا- صحنوں میں توسیع ہوئی- الیکٹرانک زینے نصب کیے گئے اور مطاف کے صحن میں سپیشل ٹائلز لگوائی گئیں-

ڈاکٹر الشریف نے بتایا کہ تیسری توسیع کی شروعات شاہ عبداللہ کے عہد میں ہوئی جس کا سلسلہ شاہ سلمان کے دور میں جاری ہے- یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے- اس کی بدولت مسجد الحرام، مطاف اور صفا و مروہ کے علاقے میں 20 لاکھ تک زائرین کی گنجائش پیدا ہوگی-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: