Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح مزید کم، سروے رپورٹ

سعودی خواتین میں بھی بے روزگاری میں کمی ریکارڈ کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کی لیبر مارکیٹ سروے رپورٹ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ظاہر کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ گئی جو 2024 میں اسی عرصے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔
سعودی خواتین میں بھی بے روزگاری میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی شرح 12.1 فیصد رہی جو گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے۔
 اس سے ظاہر ہوتا ہے خواتین کو با اختیار بنانے اور روز گار کے مواقع بڑھانے کےلیے اقدامات اور پروگرام موثر رہے ہیں۔
سعودی مردوں کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح 64.3 فیصد ہوگئی جو 0.3 فیصد زیادہ ہے،جبکہ گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی خواتین کی ملازمت کا تناسب تین فیصد اضافے کے بعد 29.7 فیصد ہو گیا۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ لیبرمارکیٹ میں سعودی اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی شرکت 66.9 فیصد تک پہنچ گئی جو 0.2 فیصد تک کم ہے۔

افرادی قوت میں سعودی شہریوں کی شرح 2025 کی تیسری سہ ماہی میں اسی برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 49.0 فیصد تک پہنچ گئی۔
 سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ ’افرادی قوت میں سعودی خواتین کی شرکت کی شرح میں 0.8 فیصد کمی کے بعد یہ تناسب 33.7 تک پہنچ گیا۔‘
ملازمت پیشہ جوان سعودی خواتین جن کی عمر 15 سے 24 برس کے درمیان ہے ان میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں بے روزگاری کے تناسب میں 0.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ لیبر مارکیٹ میں شرکت کی شرح میں 0.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نوجوان مردوں میں لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت میں 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد ان کا تناسب 32.3 فیصد ہو گیا جبکہ بے روزگاری کی شرح میں بھی 2.1 فیصد بڑھ کر گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 13.6 فیصد تک پہنچ گئی۔
سروے میں 25 سے 45 برس کے مرد و خواتین کارکنوں میں بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد ہو گئی جبکہ 55 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں میں لیبر مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

شیئر: