Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی وزیر خارجہ کا رابطہ

حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ، حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی  وترقیاتی امور عبداللہ بن زرعہ نے امریکی محکمہ خزانہ کی ریجنل فنانشل اتاشی لارا مراد سے ملاقات کی
ملاقات می باہمی دلچسپی کے اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: