Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہونڈا کمپنی کے طیارے آئندہ سال اپریل تک اڑنے لگیں گے

جاپانی کمپنی ہونڈا کو اس کی گاڑیوں کےلئے جانا جاتا ہے مگر اب وہ فضائی طیاروں کے شعبے میں بھی قدم رکھ رہی ہے اور اس کے پہلے ہلکے وزن کے جہاز کو امریکہ میں اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہونڈا کی جانب سے اس پروجیکٹ پر 30 برس سے کام جاری تھا اور 2 ارب ڈالرز سے زائد خرچ کئے گئے۔ اب 3 ہزار گھنٹوں کی ٹیسٹ پروازوں کے بعد اس طیارے جسے ہونڈا جیٹ کا نام دیا گیا، کو امریکہ میں دسمبر میں پرواز کی اجازت مل گئی ہے اور یورپ میں یہ اپریل میں فضا میں بلند ہوتے نظر آئیں گے۔ یہ طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر 483 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے اور دیگر کمپنیوں کے اسی طرح کے طیاروں کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس طیارے کے انجن پروں کے اوپر نصب کیے گئے ہیں تاکہ شور کی آواز میں کمی لائی جائے۔ ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ ایندھن بچانے والا طیارہ ہے جو 160 گیلن ایندھن پر 600 نیوٹیکل میل تک سفر کرسکتا ہے۔ اس میں نیوی گیشن، فلائٹ پلاننگ اور کنٹرول کیلئے 3 ، 14 انچ کے ٹچ اسکرین ڈسپلے اور کنٹرولز دیئے گئے ہیں جبکہ اس میں5 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ ہونڈا نے اس طیارے کی قیمت 4.85 ملین ڈالرز سے شروع کی ہے اور یہ اس وقت یورپ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ میں فروخت کےلئے پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: