Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تاریخی کامیابی‘ مراکش میں ایک سال کے دوران 20 ملین سیاحوں کی آمد

سیاحتی شعبے کی مجموعی آمدن 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

مراکش کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ’سال 2025 کے دوران تقریبا 20 ملین سیاحوں کی میزبانی کی، جو شمالی افریقہ کے ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا ’ مراکش نے سال 2025 میں 19.8 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا، یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔‘
وزارت نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کو ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیا اور بتایا ’ سیاحتی شعبے کی مجموعی آمدن 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو2024 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔‘
 سیاحوں کی آمد میں اضافے کو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریبا 20 ملین سیاحوں کی آمد کا ہدف حاصل ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مراکش کا سیاحتی شعبہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
 بیان میں کہا گیا ’ یہ غیر معمولی ترقی حالیہ برسوں کے دوران اختیار کی گئی سٹریٹجک ترقیاتی پالیسیوں کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔‘

سیاحوں کی تعداد 2024 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ (فوٹو: وام)

اس دوران دیگر ملکوں کے ساتھ فضائی رابطوں کو مضبوط بنانے، خدمات کو بہتر بنانے اور سیاحتی آفرز کو متنوع بنانے پر توجہ دی گئی۔
حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے باعث مراکش عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں ہو کر ابھرا ہے۔
مراکش اس وقت افریقہ کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد 2030 تک 26 ملین سیاحوں کے ہدف تک پہنچنا ہے۔

 

شیئر: