Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی مدد کے لیے برطانوی سائیکل سوار مکہ سے مدینہ تک کا سفر کریں گے

جمع کیے جانے والے عطیات سے افریقہ میں چھوٹے بچوں کی مفت سرجری کی جا سکے گی: فوٹو میٹرو ہسپتال
لندن کی ایک سائیکلنگ ٹیم رواں ماہ  مقدس شہروں مکہ سے مدینہ کے درمیان سفر کرے گی تاکہ افریقہ میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے عطیات جمع کیے جا سکیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنوری کے آخر میں ایچ اینڈ کے سائیکل کلب کے ارکان مسلسل پانچویں برس مقدس شہروں کے درمیان 550 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کریں گے۔
کلب کا ہدف پچاس لاکھ ریال ( دس لاکھ پاؤنڈ) جع کرنا ہے جبکہ  گذشتہ برس اس نے تقریباً ساڑھے سات لاکھ برطانوی پونڈ جمع کیے تھے۔
کلب کے سربراہ شمس العابدین  کا کہنا ہے کہ ہر سفر کے دوران طے کیے جانے والے ہر کلومیٹر کے پیچھے ان بچوں کی طاقت ہوتی ہے جن کے لیے ہم یہ سفر کرتے ہیں۔ اور ان کی ہمت ہمیں ہر مشکل لمحے میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔‘
شمس الدین کو خیراتی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے پر گذشتہ برس دسمبر میں ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز دیا گیا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ سائیکلنگ کا یہ پانچواں سفر کسی سنگ میل سے زیادہ حوصلے اور ہمت کا جشن ہے جس میں ہم نے مل کر جانیں بچائیں۔‘
شمس العابدن کے مطابق سائیکل سواروں کو سخت گرمی، تیز ہواؤں اور جسمانی تھکاؤٹ جیسی مشکلات کا سامنا ہو گا۔
سائیکلنگ سے حاصل ہونے والے فنڈز منڈاتا لٹل ہارٹس پراجیکٹ کے لیے ہوں گے۔ یہ تنظیم افریقہ میں چھوٹے بچوں کی جان بچانے کے لیے مفت سرجی کرتی ہے۔ تنظیم نے 2012 سے کام شروع کیا تھا اور اب تک 15 ممالک میں 35 سو بچوں کی جان بچا چکی ہے۔
تنظیم کے پروگرام مینجر کبیر میحا کے مطابق ہر ایک جمع کیے جانے والا پاؤنڈ ایک بچے کو لمبی اور صحت مند زندگی جینے کا موقع دیتا ہے۔

 

شیئر: