Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مہم جو 30 دن کا پیدل سفر کر کے جدہ سے جازان پہنچ گئے

اپنے سفر کے دوران مختلف مقامات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا (فوٹو: سبق)
سعودی مہم جو نوجوان نایف شکری 30 دن کا پیدل سفر کر کے جدہ سے جازان پہنچ گئے۔ وہ سفر کے دوران 40 سے زیادہ گاوں اور شہروں سے گزرے۔
سبق نیوز کے مطابق نایف شکری نے بتایا کہ ’جدہ سے اپنے سفر کا آغاز 19 مئی 2025 کو کیا تھا جس کا مقصد مملکت کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا تھا۔‘
اپنے سفر کے دوران مختلف مقامات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جن میں ساحل کے خوبصورت مقامات اور پہاڑی علاقے و دیگر مقامات شامل تھے۔
نایف شکری کا مزید کہنا تھا کہ ’سفر کے آغاز سے قبل اپنا یومیہ شیڈول مقرر کیا تھا جس پر مکمل عمل کیا۔ یومیہ 40 کلو میٹر پیدل چلتا تھا تاکہ مقررہ شیڈول خراب نہ ہو۔‘
راستے میں آنے والے قریوں اور دیہات کے باسیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’ سفر میں جب کسی گاوں یا آبادی کے قریب پہنچتا تو لوگ میرے استقبال کےلیے کھڑے ہوتے اور میرے ساتھ یادگاری تصاویر بناتے۔‘
مہم جوئی کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کے حوالے سے بتایا ’راستے میں بعض مقامات پر موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا خاص کر گرد وغبار کا سامنا ہوا مگر ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفر جاری رکھا۔‘
واضح رہے نایف شکری کی یہ پہلی مہم نہیں تھی بلکہ اس سے قبل وہ 18 سفر کر چکے ہیں جبکہ جدہ سے جازان کا ی ان کا 19 واں پیدل سفر ہے۔

 

شیئر: