Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں جیٹ سکی الٹنے سے سعودی سیاح جان کی بازی ہار گیا

حادثے کی تحقیقات انڈونیشی پولیس کا واٹر اور ایئر یونٹ کر رہا ہے۔(فائل فوٹو)
 انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے ساحل پر جیٹ سکی الٹنے سے ایک سعودی شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی ساتھی شدید زخمی ہو گئی۔
عکاظ نے انڈونیشیا میں سعودی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا سعودی شہری کی نعش کی مملکت منتقلی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
 ساحل پر موجود ایک عینی شاہد کے مطابق جیٹ سکی پر دو افراد سوار تھے جن میں ایک مرد اور دوسری خاتون تھی۔
جیٹ سکی تیزی سے کھلے سمندر کی جانب بڑھ رہی تھی کہ وہ اچانک  بڑی لہروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
دونوں لائف جیکٹس پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ حادثے کے چند منٹ بعد سطحِ آب پر ابھر آئے مگر دونوں کے جسم  میں حرکت نہیں تھی۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور دونوں کو باہر نکالا تو معلوم ہوا 39 سالہ سعودی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی ساتھی 24 سالہ انڈونیشی خاتون سیتی مریم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کی تحقیقات انڈونیشی پولیس کا واٹر اور ایئر یونٹ کر رہا ہے۔

 

شیئر: