Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کا سپورٹس گاڑیوں کے لیے ’پیٹرول 98‘ متعارف کرانے کا اعلان

پہلے مرحلے میں نیا پیٹرول ریاض، دمام اور جدہ میں دستیاب ہوگا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو نے جنوری 2026 میں ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے پیٹرول 98 لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ریاض، دمام  اور جدہ کے علاوہ ان شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول 98 فراہم کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ پیٹرول 98 سپورٹس گاڑیوں کے لیے مثالی ہے اوراس نوعیت کی بیشتر گاڑیاں شہروں میں موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اس کی طلب میں اضافے کے جائزے کے بعد پیٹرول 98 کی دستیابی دیگر علاقوں تک بھی بڑھائی جائے گی۔‘
پیٹرول 98 سپورٹس گاڑیوں کے ساتھ ہائی پرفارمنس انجنوں کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔
 نئے پیٹرول کی قیمت کمپنی کی ویب سائٹ پر مقامی مارکیٹ میں لانچ کے وقت ریٹیل فیول سیلز سیکشن میں دیکھی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں اس کی قیمت کا جائزہ بھی وقتاً فوقتاً کیا جاتا رہے گا۔

 

شیئر: