Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس میں سعودی عرب کی رینکنگ میں بہتری

شہزادی ھیفا بنت محمد نے کہا کہ ’مملکت کی صنعت بحال نہیں ہوئی بلکہ اصل میں زیادہ بڑھی ہے۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزرا نے ورلڈ اکناک فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نئے سیکٹرز میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا تاکہ دیرپا ترقی حاصل کی جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو شائع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس میں ایک سو ممالک میں سعودی عرب کی رینکنگ 34 ہے، جو گزشتہ رینکنگ سے 10 پوائنٹس زیادہ ہے۔
ڈیوس میں سعودی عرب آؤٹ لُک سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وزارت سیاحت کی اسسٹنٹ منسٹر شہزادی ھیفا بنت محمد نے کہا کہ ’مملکت کی صنعت بحال نہیں ہوئی بلکہ اصل میں زیادہ بڑھی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ریگولیشنز اور پالیسیز میں ترامیم کیں۔ اب ہم کاروبار، ٹریول اور سیاحت میں چوٹی کے دس ممالک میں شامل ہیں۔‘
سعودی عرب کا ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ انڈیکس 2019 سے تین مرکزی شعبوں میں بہتر ہوا۔ کاروبار میں 11 فیصد اضافہ ہوا، سیاحت میں آٹھ فیصد، جبکہ ہیومن ریسورس اور لیبر مارکیٹ میں سات اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔
شہزادی ھیفا بنت محمد نے اس بہتری کی وجہ حکومت کی جانب سے سفر و سیاحت کو بحالی میں مرکزی حیثیت دینے سے ہوا۔
وزارت اکانومی و پلاننگ کے وزیر فیصل الابراہیم کا کہنا تھا کہ ’مملکت بڑھتی ہوئی معاشی ترقی میں ٹیلنٹ کی رسائی کو آسان بنانا جاری رکھے گی۔‘
کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ السواہ نے ورلڈ اکنامک فورم کو بتایا کہ ’ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور مقامی ٹیلنٹ کو شامل کرنا سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اصلاحاتی پلان کے تحت مملکت نے معیشت کو وسعت دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ 2019 میں سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیاحوں کے لیے دروازے کھولے گا، اور اس سلسلے میں سفری قواعد میں نرمی کی گئی۔

شیئر: