Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نئے پراسیکیوٹر جنرل ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف کون ہیں؟

ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے اعلٰی ادارہ برائے عدلیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے نئے  پراسیکیوٹر جنرل ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف جنہیں شیخ سعود المعجب کی جگہ مقرر کیا گیا ہے وہ عدالتی شعبے میں انتہائی تجربہ کار اور اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ نے سال ہجری 1422 میں شریعہ کالج سے گریجوایشن کی۔ بعدازاں اعلٰی عدلیہ کالج سے ماسٹر فرسٹ ڈویژن میں ماسٹر کیا۔
انہوں نے اعلٰی ادارہ برائے عدلیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری اول درجے کے اعزاز سے حاصل کی۔
پی ایچ ڈی کے لیے ان کے  مقالے کا عنوان ’عدالیہ کا انتظامی کنٹرول اور فیصلوں کی نگرانی‘ تھا۔
ڈاکٹر الیوسف عدالتی حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں 1423 ہجری میں دیوان المظالم میں قاضی کے طورپر منتخب کیا گیا جہاں انہوں نے کمرشل اور ادارہ جاتی قاضی کے طورپر بہترین خدمات انجام دیں۔ دیوان المظالم کے متعدد شعبوں کی سربراہی کے فرائض بھی بخوبی ادا کیے۔
دیوان المظالم میں قاضیوں کے انسٹرکٹر اور شاہ سعود یونیورسٹی کے حقوق اور سیاسی علوم کالج میں لیکچرار کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔
الامام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں ان کے علاوہ مختلف تنظیمی کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

 

شیئر: