Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2026: پبلیشرز کے لیے رجسٹریشن کا اعلان

بک فیئر 2026 رواں برس 10 سے 19 دسمبر تک ریاض میں منعقد ہوگا ( فوٹو: ایس پی اے)
سودی وزارت ثقافت کے تحت ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2026 رواں برس 10 سے 19 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے مقامی اور بین الاقوامی پبلشرز کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔
ریاض بک فیئر خطے کے سب سے بڑے ثقافتی اور ادبی  پروگراموں میں سے ایک ہے جو دنیا بھر سے لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کے شعبوں کے پبلشرز اور پروفیشنلز کو اکھٹا کرتا ہے۔
یہ ایونٹ پبللشرز کو تازہ ترین ادبی اور فکری کاوشوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اس میں پینل ڈسکشن، ورکشاپس اور لیکچرز پر مشتمل ایک ثقافتی پروگرام شامل ہے جس میں سعودی عرب اور بیرون مملکت سے ادیب اور ماہرین شامل ہوتے ہیں۔
اس ایونٹ میں سعودی آرتھر کارنر بھی ہوگا جو سعودی مصنفین کو اپنی کتابوں کو براہ راست مارکیٹ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ چلڈرن کارنر میں انٹرایکٹیو پروگرام اور تخلیقی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ریاض انٹرنیشنل بک فیئر نے عرب دنیا میں منفرد مقام  بنایا ہے۔ گزشتہ برس دو ہزار سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شریک ہوئے تھے۔ ان کا تعلق 25 ممالک سے تھا۔ 

 

شیئر: