Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ثقافتی ورثہ قومی شناخت کی علامت‘، حائل میں ’ہیریٹج وزیٹرز سینٹر‘ کا افتتاح

گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے علاقے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ’ہیریٹج وزیٹرز سینٹر‘ کا افتتاح کر دیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے‘ کے مطابق، ہیریٹج وزیٹرز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گورنر حائل کے ہمراہ نائب گورنر شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
گورنر نے سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں حائل ریجن کی تاریخ کو نمایاں کیا گیا ہے۔
سینٹر میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے آثارِ قدیمہ کے علاوہ دستکاری کے حوالے سے بھی خصوصی کارنر قائم کیے گئے ہیں۔
گورنر حائل کا کہنا تھا کہ  ’ثقافتی ورثہ قومی شناخت کی علامت ہے۔ یہ سینٹر علاقے میں سعودی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حائل ریجن ہزاروں برس پرانی تاریخ کا حامل ہے۔ حکومت کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے خطے میں سیاحت اور ثقافتی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔‘
علاوہ ازیں، ہیریٹج اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ الفریدی نے علاقے کی تاریخ و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے گورنر اور نائب گورنر کے تعاون کو سراہا۔
 

 

شیئر: