اونٹنی کے دودھ کی مارکیٹ 410 ملین ریال تک پہنچ جائے گی
’ملک میں اونٹنی کے دودھ کی مارکیٹ میں سالانہ مرکب نمو 4.6 فیصد ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اونٹنی کے دودھ کی مارکیٹ جو اس وقت 296.6 ملین ہے، 2032 تک بڑھ کر 410 ملین ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی سروے اداروں کا کہنا ہے کہ ’ملک میں اونٹنی کے دودھ کی مارکیٹ میں سالانہ مرکب نمو 4.6 فیصد ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اونٹنی کا دودھ مرغوب غذا ہے جو غذائیت کے علاوہ مختلف ضروری اجزا سے بھر پور ہے۔
یاد رہے کہ وزارت ثقافت نے 2024 کو اونٹ کا سال بھی قرار دے رکھا ہے۔