Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین کا رمضان آپریشنل پلان کامیاب، 1.12 ملین افراد نے سفر کیا

 پابندی وقت کی شرح کے اعلی درجے کو حاصل کیا جو 99 فیصد رہی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے (سار) کا کہنا ہے ماہ رمضان کے دوران حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کا آپریشنل منصوبہ کامیاب رہا۔ اس دوران 1.12 ملین مسافروں کو 3750 ریلوے ٹرپس کے ذریعے سفری سہولت فراہم کی گئی۔
یہ اقدام رمضان کے دوران انتظامات کے حوالے سے آہریشنل تیاری اور اعلی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ریولے نے رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان زائرین کو معیاری ریلوے سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا تھا۔
 پابندی وقت کی شرح کے اعلی درجے کو حاصل کیا جو 99 فیصد رہی۔
سعودی ریلوے کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک کا کہنا ہے’مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے زائرین کو ہر ممکن سہولتوں اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے رمضان منصوبہ کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا’ ریلوے آپریشنل پلان کی کامیابی میں متعلقہ اداروں کی کوششیں شامل تھیں جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی بہترین اور محفوظ خدمات کو یقینی بنایا جاسکا۔‘
یاد رہے سعودی ریلوے کے رمضان سیزن کے پلان میں یومیہ بنیاد پر 100 سے زائد ٹرپس شامل تھے جو نماز اور عمرہ زائرین کی آمد ورفت کے مطابق شیڈول کیے گئے۔
 حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جس کی انتہائی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

شیئر: