Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’احسان‘ پلیٹ فارم کے ذریعے رمضان کے دوران 1.757 ارب ریال کے عطیات

سعودی قیادت نے 70 ملین ریال کا عطیہ دے کر فلاحی مہم کا آغاز کیا تھا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ’احسان‘  پلیٹ فارم  کے ذریعے  فلاحی مہم  کے چھٹے ایڈیشن میں رمضان کے دوران 1.757 ارب ریال (468.53 ملین ڈالر) کے عطیات جمع کیے گئے۔
یاد رہے سعودی قیادت نے 70 ملین ریال کا عطیہ دے کر فلاحی مہم کا آغاز کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مہم کے دوران 26.5 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔
یہ مہم سعودی عرب میں انسان دوست کلچر کے فروغ ، ہیلتھ کیئر، تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبے میں امداد کی فراہمی میں پلیٹ فارم کی جدید ڈیجیٹل گورننس کو اجاگر کرتی ہے۔
علاوہ ازیں احسان انڈومنٹ فنڈ کے مجموعی عطیات دو ارب ریال سے تجاوز کرگئے جو سال 2025 سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔
 48 ملین سے زیادہ سرمایہ کاری کے منافع کے ساتھ  یہ فنڈ دو ہزار 400 سے زیادہ ایسوسی ایشنز کی سپورٹ کر رہا ہے۔
واضح رہے عطیات کی وصولی اور تقسیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انتہائی شفاف طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔
یہ مہم مملکت میں فلاحی کاموں کے لیے سعودی قیادت کی مسلسل اور غیرمحدود حمایت و تعاون کا تسلسل ہے۔ اس مہم کا آغاز سال 2021 میں کیا گیا تھا۔

 

شیئر: