Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: غاروں اور چٹانوں میں ہزاروں برس قدیم جانوروں کی باقیات

مملکت میں باضابطہ طورپر ریکارڈ شدہ غاروں کی تعداد 1826 ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود غاروں اور چٹانوں کی سوراخوں میں محفوظ جانوروں کی باقیات ماحولیاتی نظام کی تاریخ  اور ہزاروں برس سے مملکت میں موجود پرجاتیوں کے قدرتی ریکارڈ کی تصدیق کرتی ہیں۔
نیشنل سینٹر نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ ’مملکت میں باضابطہ طورپر ریکارڈ شدہ غاروں کی تعداد 1826 ہے جو جغرافیائی طور پر مشرقی اور شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں۔‘
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’رجسٹرڈ غاروں میں سے 680 مشرقی علاقے میں جبکہ 542 شمالی سمت میں واقع ہیں۔‘
ان غاروں اور چٹانی سوراخوں کے حوالے سے جو ریکارڈ سامنے آیا ہے ان میں چار ہزار برس پرانے  پینتھرز اور چیتے کی باقیات شامل ہیں، جن میں سے بعض ڈھانچے و باقیات 1800 برس سے زیادہ قدیم ہیں۔
علاوہ ازیں غاروں میں دودھ پلانے والے جانوروں ( میملز) کے فوسلز بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ نیز چمگادڑوں کی نایاب اقسام کے فوسلز بھی ملے ہیں۔

 

شیئر: