Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائلڈ لائف سینٹر نے جنگلی حیات کو  محفوظ علاقے میں آزاد کر دیا

ایک ہزار سےزائد جنگلی جانوروں کو مختلف علاقوں میں آزاد چھوڑنے کا ارادہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے گذشتہ روز بدھ کو الحریق گورنریٹ میں 22 مخصوص جانوروں کے لیے محفوظ علاقے میں آزاد چھوڑ دیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق قدرتی ماحول میں آزاد کئے جانے والے جانوروں میں 20 غزال اور  دو بھورے گدھ شامل ہیں۔
نیشنل سنٹر کے تحت یہ اقدام مملکت کے ایسے خطوں میں جہاں اس قسم کے جانور موجود ہوتے ہیں وہاں ان کی فطرت کے قریب ترین  قدرتی رہائش گاہوں میں افزائش اور دوبارہ آباد کرنے  کے پروگرام کا حصہ ہے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے  چیف ایگزیکٹو افسر محمد علی قربان نے  بتایا ہے کہ  قدرتی ماحول کے مطابق یہ باحفاظت علاقہ ہے جہاں مختلف اقسام کے جانور اپنی فطرت کے مطابق آزاد ماحول میں زندگی گزار سکتے ہیں۔
 محمد علی نے بتایا کہ جانوروں کو علاقے میں آزاد کرنے سے قبل سائنسی تحقیقاتی مطالعہ کیا جاتا ہے تا کہ علاقے میں موجود مخلوقات کو ماحول کے مطابق اور ان کی افزائش کی مناسبت سے یقینی بنایا جائے۔
محمد علی قربان نے مزید بتایا  کہ ان علاقوں سے مانوس مختلف جانوروں کی افزائش اور آباد کاری میں اضافہ کا مقصد قدرتی ماحول کو بحال کرنا ہے۔

یہ اقدام  قدرتی رہائش گاہوں میں افزائش کے پروگرام کا حصہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مرکز کا یہ عمل اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کی عالمی کوششوں کے مطابق ایک مثبت اور پرکشش ماحول میں اضافہ ہو  اور جنگلی حیات کا  معیار زندگی  بہتر بنایا جا سکے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے اس سیزن کے دوران ایک ہزار سے زیادہ جنگلی جانوروں کو مختلف علاقوں اور نیشنل پارکس میں آزاد چھوڑنے کا ارادہ کر رکھا ہے  جس کے تحت  گزشتہ سیزن میں 785 جانورکو ان کے قدرتی ماحول کے مطابق ان علاقوں میں آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔
 

شیئر: