Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گرین انیشیٹیو ڈے کی مناسبت سے ریاض کی سڑکیں، چوراہے اور عمارتیں سبز رنگ میں تبدیل

سعودی گرین انیشیٹیو ڈے ہر سال 27 مارچ کو منایا جاتا ہے (فوٹو: امانت الریاض)
ریاض میونسپلٹی نے سعودی گرین انیشیٹیو ڈے کے موقع پر دارالحکومت کی سڑکوں، چوراہوں اورعمارتوں کو سبز رنگ سے روشن کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی گرین انیشیٹیو ڈے ہر سال 27 مارچ کو منایا جاتا ہے جو شہر کی پائیداری کے عزم، نباتات کی ترقی اور ماحولیاتی توازن کے ذریعے معیار زندگی کو بڑھانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جو قدرتی وسائل کے انتظام اور شہری ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
کمیونٹی میں آگاہی اور پائیداری کلچر کو فروغ  دینے کے حوالے سے  یہ کوششیں ان قومی اہداف کی سپورٹ کرتی  ہیں جن میں کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور مربوط ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مملکت کے قدرتی وسائل کا تحفظ  شامل ہے۔
علاوہ ازیں الباحہ میونسپلٹی نے سعودی گرین انیشیٹیو کی سپورٹ کے لیے ’گرین آور‘ انیشیٹیو کا آغاز کیا جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔
گرین آور انیشیٹیو کے دوران سنیچر کو ایک گھنٹے کے لیے عمارتوں اور مختلف رہائشی علاقوں میں غیر ضروری لائٹس بند رہیں جبکہ ضروری سیفٹی لائٹس آپریشنل رہیں۔

یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے (فوٹو: امانت الریاض)

اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت کے بارے میں کمیونٹی میں آگاہی اور ماحولیاتی تحفظ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہ، جس سے پائیداری اور معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: