Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سٹریٹ اور ٹاور لائٹس بند کرکے ارتھ آور منایا گیا

دنیا کے سب سے بڑے ماحولیاتی پروگرام ارتھ آور میں سعودی عرب نے گزشتہ روز ہفتے کو  مختلف علاقوں میں سٹریٹ اور ٹاور لائٹس بند کرکے شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر معاشرے کے تمام فرقوں، تمام خطوں، گورنریٹس اور ان سے منسلک مراکز کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور نجی ایجنسیوں کو کہا گیا کہ اس پروگرام میں حصہ لیں۔

ماحول کو ہر اس چیز سے محفوظ  رکھا جائے جو اس پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر زور دیا گیا کہ عوامی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سٹریٹ لائٹس بند کر کے ارتھ آور منایا جائے۔
سعودی ارتھ آور کے سربراہ عجلان العجلان نے کہا کہ مملکت اس عظیم ماحولیاتی پروگرام میں دنیا کے ساتھ شریک ہے۔
مملکت کے کچھ علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بند کرکے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کی تمام کوششوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ویژن 2030 میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے جامع منصوبہ اپنایا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب ن یوز

مملکت کے کئی علاقوں اور گورنریٹ کے مختلف حصوں میں گزشتہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے  کے لیے ارتھ آور منایا گیا۔
العجلان نے معاشرے کے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ ماحول کو ہر اس چیز سے محفوظ  رکھا جائے جو اس پر منفی اثر ڈالتی ہے۔
انسانی زندگی میں سنگین پیچیدگیاں پیدا کرنے والے برے طریقوں جیسے آلودگی، متعدی بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔
سعودی ویژن 2030  کے مطابق ماحولیات کے تحفظ اور کرہ ارض کی حفاظت کے لیے ایک جامع منصوبہ اپنایا جا رہا ہے جو ارتھ آور میں دنیا کی شرکت کو متحرک کرتا ہے۔
 

شیئر: