ریاض میں سعودی گرین انیشیٹیو ڈے، معلوماتی نمائش کا انعقاد
بچوں کے سیکشن میں تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کا تعارف کرایا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گرین انیشیٹیو ڈے کے موقع پر ریاض کے بولیواڈ سٹی میں دو روزہ خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گرین انیشیٹیو کا مقصد ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا اور پائیداری کے شعبے میں قومی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس ضمن میں بولیواڈ سٹی میں قائم کیے گئے پویلین میں وزٹرز کو مختلف انٹرایکٹیو تجربات اور متنوع سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی نظام کے تحفظ، قدرتی مناظر کی بہتری اور مملکت میں پائیدار ترقی کے حوالے سے جامع آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
پویلین میں مختلف عمر کے افراد کے لیے خصوصی انٹرایکیٹو زونز قائم کیے گئے ہیں جن میں بچوں کے لیے بھی ایک حصہ مخصوص ہے۔
بچوں کے سیکشن میں تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کا تعارف کرایا جا رہا ہے جن کا مقصد بچوں میں ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنا اور ماحول دوست رویوں کو سادہ و دلچسپ انداز میں فروغ دینا ہے۔
یہ سرگرمیاں سعودی گرین انیشیٹیو کے ان وسیع تر اقدامات کا حصہ ہیں جن کا مقصد ماحولیاتی کوششوں کو یکجا کرنا اور مملکت میں پائیداری کی رفتار کو تیز کرنا ہے تاکہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول اور معیار زندگی میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔