سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل فائر، خلیجی ممالک پر بھی ایرانی حملے جاری
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پیر کو مملکت کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جبکہ مملکت کے علاوہ خلیجی ممالک کو بھی ایران کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے۔
خبر رساں اداروں اے ایف پی اور اے پی کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’دو بیلسٹک میزائل ریاض ریجن کی طرف داغے گئے جن میں سے ایک کو راستے میں نشانہ بنا لیا گیا جب دوسرا غیر آباد علاقے میں گرا۔‘
وزارت کے مطابق مشرقی اور شمالی کے سرحدی صوبوں کی جانب جانے والے سات ایرانی ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔
ایران 28 فروری کے بعد سے کم از کم 44 بیلسٹک اور سات کروز میزائل مملکت پر داغ چکا ہے جبکہ چھ سو سے زائد ڈرون بھی بھیجے گئے۔
بھی کیے گئے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں میزائل گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو انڈیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص الظفرہ کے ایئر بیس کے قریب اس وقت میزائل کے ملبے میں آیا جس کو ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنایا اور وہ نیچے گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کو روکنے کی یہ کارروائی ابوظی کے علاقے الشوامیخ کے علاقے میں ہوئی۔
اسی طرح پیر کی صبح بحرین اور کویت میں بھی ایرانی حملوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیے گئے تاہم ان سے ہونے والے کسی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
