بارش اور ژالہ باری نے الباحہ ریجن کی قدرتی دلکشی کو بڑھا دیا
موسم جو قدرے گرمی کی جانب مائل ہونے لگا تھا دوبارہ خوشگوار ہوگیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے الباحہ ریجن کی قدرتی دلکشی بڑھا دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وادیوں اور گھاٹیوں میں شفاف پانی کے تالاب نمودار ہو گئے، جس نے قدرتی منظر کو اور بھی خوبصورت بنا دیا۔

وادی میں ہر طرف سبزہ ہے، پودوں اور پھولوں نے علاقے کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا ہے۔
بعض مقامات پر ژالہ باری سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ زمین نے سفید چادر اوڑھ لی ہو، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ موسم جو قدرے گرمی کی جانب مائل ہونے لگا تھا دوبارہ خوشگوار ہوگیا۔

آسمان پر چھائے گہرے بادلوں اور زمین پر پھیلی سبزے کی چادر کے باعث السروات کا پہاڑی علاقہ بہترین تفریحی مقام بن گیا ہے، لوگ بڑی تعداد میں موسم اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
