Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کب ریلیز ہو رہی ہے؟

فلم ’آوارہ پن‘وقت گزرنے کے ساتھ ایک کلٹ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ (فوٹو: امیزون)
بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ رواں برس انڈیا کے یوم آزادی پر 15 اگست کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔
ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو ذرائع نے بتایا کہ ’آوارہ پن 2‘ ایک بھرپور میوزیکل اور جذباتی محبت کی کہانی کے طور پر سامنے آئی ہے، جس میں عمران ہاشمی اور دِشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
’بالی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق فلم ساز ریلیز کے لیے مختلف تاریخوں پر غور کر رہے تھے، تاہم بالآخر یومِ آزادی کے ویک اینڈ کو حتمی تاریخ کے طور پر منتخب کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے اور امکان ہے کہ اپریل کے اختتام تک فلم کی عکس بندی مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے بعد دو ماہ کی پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے کے بعد فلم کو یومِ آزادی پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’آوارہ پن‘وقت گزرنے کے ساتھ ایک کلٹ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جبکہ اس کے گانے شائقینِ سینما میں آج بھی بے حد مقبول اور لازوال سمجھے جاتے ہیں۔ سیکوئل کے لیے بھی فلم سازوں نے اصل البم کے دو گانوں کو نئے انداز میں پیش کیا ہے، جو فلم کی نمایاں خصوصیات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ ’آوارہ پن 2‘کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے۔

 

شیئر: