Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کے گورنر کے زیرسرپرستی درعیہ کپ گھڑ دوڑ کا انعقاد

ایونٹ میں قصیم ریجن پرنسیپیلیٹی کپ اور گورنر آف قصیم ریجنز کپ کا بھی انعقاد ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعال بن سعود بن عبدالعزیز کے زیرِ سرپرستی درعیہ کپ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام قصیم میں کنگ سعود ایکوسٹرین کلب نے کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس اے پی) کے مطابق اس ایونٹ میں قصیم ریجن پرنسیپیلیٹی کپ اور گورنر آف قصیم ریجنز کپ کا بھی انعقاد ہوا جس میں گھوڑوں کے مالک اور اس کھیل کے دلدادہ افراد شریک تھے۔
گورنر نے ریس کے بہترین انتظامات اور مقابلوں کے اعلیٰ معیار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنگ سعود ایکوسٹرین کلب کا شمار مملکت کے بڑے وینیوز میں ہوتا ہے۔
انہوں نے گھڑ سواری کے اس کھیل سے تعاون کرنے، بطور ثقافت اور کھیل اسے ترقی دینے اور ٹیلنٹ کو نکھارنے پر کلب کے کردار کو نمایاں کیا۔
اس ریس کا مقصد ریجن میں ایکوسٹرین سپورٹ کو فروغ دینا، گھوڑوں کے مالکان سے تعاون کرنا اور قصیم ریجن میں کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔

 

شیئر: