Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تین نیشنل پارکس کی ترقی، طویل مدتی معاہدے پر دستخط

25 سال تک ترقیاتی شراکت داریوں پر دستخط کیے گئے ہیں،(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فارویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے مملکت کے تین نیشنل پارکوں کی ترقی کےلیے سرمایہ کاری کے طویل مدتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 25 سال تک ترقیاتی شراکت داریوں پر دستخط کیے گئے ہیں، مملکت نے ماحولیاتی سیاحت اور ماحولیاتی پائیداری میں تقریبا دگنا اضافہ کیا ہے۔
یہ معاہدے ریاض اور حدود الشمالہ کے نیشنل پارکس میں نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاکہ مملکت کے وسیع تر ماحولیاتی اہداف کو پورا کیا جا سکے۔
سب سے بڑے منصوبے میں حدود الشمالیہ میں واقع عرعر نیشنل پارک جو 14 ملین مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے، تفریحی اور ماحولیاتی پروگرام کے ساتھ آپریشنل، پروڈکشن زونز، لاجسٹک انفرا اسٹرکچر اور وزیٹر سروسز سمیت پارک کو جدید خطوط پر ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔
ریاض ریجن میں وثیلان نیشنل پارک، جس کا رقبہ تقریبا 5 ملین مربع میٹر ہے، ،پارک اپنے قدرتی و ماحولیاتی تنوع اور تاریخی وثقافتی اہمیت کی وجہ سے اہم مقام کا حامل ہے، مکمل سہولتوں سے آرستہ سیاحتی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لیے تفریحی تجربات آفرز کیے جائیں گے۔

ریاض میں ہی سعد نیشنل پارک کے لیے بھی ترقیاتی معاہدے کیے گئے ہیں۔ اس پارک کا رقبہ 20 لاکھ مربع میٹر ہے۔ منصوبے کے تحت پارک میں ایڈونچر، صحرائی ثقافتی تجربات، سپورٹس و دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسے مزید ایڈونچر پر مبنی پیشکشوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جو فطرت کو ایڈونچر اور سنسنی خیز سرگرمیوں سے ملاتا ہے۔
سینٹر کا کہنا ہے’ وہ سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔‘

اس کا مقصد سٹریٹجک مقاصد کی سپورٹ میں موثر شراکت داری قائم کرنا ہے، یعنی پودوں کے رقبے کے بڑھانا، صحرا بندی کا مقابلہ کرنا اور مملکت کے متنوع مناظر میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا شامل ہے۔

 

شیئر: