Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الغاط نیشنل پارک‘ جہاں دو لاکھ سے زیادہ درخت موجود ہیں

یہ قدرتی پارک دلکش مناظر اور ماحولیاتی مقامات سے مالا مال ہے،(فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ریجن کی کمشنری ’الغاط‘ سے تقریبا 15 کلومیٹر مسافت پر 34.5 کلومیٹر طویل رقبے پر پھیلے ’الغاط نیشنل پارک‘ میں 200 کے قریب جنگلی درخت اور مختلف اقسام کی نباتات پائی جاتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان درختوں میں طلح، سلم، سدر، سمر، سواس اور عوسج شامل ہیں، یہاں درختوں اور جھاڑیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
یہ قدرتی پارک دلکش مناظر اور ماحولیاتی مقامات سے مالا مال ہے، جو سیاحوں اورسیر و تفریح کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
ان مقامات میں غاریں، آبشار، ہرنوں کی محفوظ پناہ گاہ، بارانی پانی کے ذخیرے اور شجرکاری کے لیے مخصوص مقامات، میوزیم اورنرسریاں، وادیاں اور گھاٹیاں شامل ہیں۔
 یہاں مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیوں کی سہولت ہے، جن میں کیمپنگ، کاروانز اور ہائیکنگ وغیرہ شامل ہیں جبکہ ہرسال شہد کی صنعت سے وابستہ افراد کو شہد کی فارمنگ کے لیے چھتے رکھنے کے لیے بھی خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

یاد رہے نیشنل سینٹرفاروائلڈ ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزرٹیفیکیشن سعودی عرب میں نباتاتی مقامات کے تحفظ ، ان کی نگرانی، بحالی، غیرقانونی کٹائی کی روک تھام، چراگاہوں اور جنگلات کے انتظام اور قومی پارکوں کے موثر استعمال کی نگرانی کرتا ہے، جس سے ماحولیاتی پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: