کراچی: میمز ہنساتی ہیں، یونیورسٹی روڈ رلاتی ہے
جمعرات 23 اپریل 2026 7:58
کراچی کی مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی یونیورسٹی روڈ ایک بار پھر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل میمز کے پیچھے چھپی حقیقت اس سڑک کی ابتر حالت اور جاری تعمیراتی کام ہیں، جنہوں نے روزمرہ سفر کو مشکل بنا دیا ہے۔ یہ سڑک شہر کے تعلیمی اور رہائشی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے، اسی لیے اس کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ تاہم سست روی کا شکار ترقیاتی منصوبوں اور ادھورے کام نے نہ صرف ٹریفک کے مسائل بڑھا دیے ہیں بلکہ شہریوں کو ذہنی اور جسمانی اذیت سے بھی دوچار کر رکھا ہے۔ اس سڑک کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہے کراچی سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی۔