Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج نے الحدیثہ سرحدی چوکی کا دورہ کیا، عازمین کو خدمات کی فراہمی کا جائزہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج اور دیگر حکام ہمراہ تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عرعر میں الحدیثہ سرحدی چوکی کا دورہ کیا۔عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر حج کے ہمراہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج، زکوہ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے کمشنرانجینئرسھیل بن محمد ابانمی اور قائمقام ڈائریکٹر جنرل جوازات میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع بھی موجود تھے۔

 ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے چیک پوسٹ پرعازمین کے استقبال اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں اور مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے سرحدی چیک پوسٹ کے دورے کا مقصد بری راستے سے آنے والے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا تاکہ عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔

 

شیئر: