آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم مزدور کی چھٹی ہے مگر اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں آج بھی بے شمار مزدور چھٹی سے لطف اندوز ہونے کے بجائے دیہاڑی کی تلاش میں سڑکوں پر ہیں اور کہتے ہیں کہ چھٹی ہو یا جو بھی، ہمیں تو کام کر کے ہی کھانا ہے، کبھی کام مل جاتا ہے کبھی نہیں اور کبھی چھٹیاں ہوتی ہیں اس لیے کام اچھا نہیں چل رہا۔
بائیکیا رائیڈر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ سواریاں ہم سے زیادہ مجبور ہیں اور مطلوبہ پیسے نہیں ملتے اس لیے حکومت پیٹرول کی قیمت کم کرے۔
مزید تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی اس ویڈیو رپورٹ میں