Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مایوسی کی حد تک پریشان‘ لاہور کے نابینا نوجوان نے سی ایس ایس کیسے کیا؟

لاہور کے محسن خالد بٹ سی ایس ایس میں دوسری پوزیشن لے کر بڑے افسر بن چکے ہیں مگر یہ سفر آسان نہیں تھا، بچپن میں ہی آنکھوں میں کالا موتیا اترنے سے نظر چلی گئی اور تعلیم کا سلسلہ رک گیا، چار پانچ برس بعد پھر داخلہ لیا، میٹرک کے بعد ایف اے پھر بی ایس آنرز کیا اور مقابلے کے امتحان تک پہنچے۔
ان کی والدہ کہتی ہیں کہ ’جب محسن پاس ہوا تو ہم ماں بیٹا کافی دیر تک گلے لگ کے روتے رہے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی کی ویڈیو رپورٹ

شیئر: