سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں صومالیہ کے ہم منصب عبدالسلام عبدی علی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے صومالیہ کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے مملکت کی مکمل سپورٹ اور صومالیہ کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ہر چیز کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔