Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

وزات خارجہ نے بیان میں اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزات خارجہ نے ایک بیان میں اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ ’یہ اسیروں اور ان کے اہل خانہ کے انسانی مصائب کو کم کرنے، اعتماد، سلامتی اور استحکام کے مواقع بڑھانے میں معاون ہے۔‘
بیان میں ممکت نے امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششوں کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اس معاہدے تک پہنچنے میں تمام فریقین کی کوششوں، مذاکرات کے لیے اردن کی میزبانی اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کی تعریف کی۔
یاد رہے اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج کے ایک ہزار 750 قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔
معاہدے میں سات سعودی قیدیوں سمیت اتحادی افواج کے 27 قیدی اور زیر حراست افراد کی رہائی شامل ہے۔

 

شیئر: