Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور انڈیا سے آئے عازمینِ حج کی سعودی مہمان نوازی کی تعریف

رواں سال یہ پروگرام 104 ممالک سے 2500 عازمین حج کی میزبانی کر رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے مہمانوں نے حج کی ادائیگی اور حرمین شریفین کی زیارت کی میزبانی پر سعودی عرب کی دانشمندانہ قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق امریکی عازمِ حج ماجدی مصطفیٰ حرازی نے اس پروگرام میں اپنی شمولیت کو زندگی کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیا جس نے اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کے اُن کے خواب کو پورا کیا۔
انہوں نے مملکت کی جانب سے عازمین کا خیال رکھنے کے لیے بھرپور استقبال، شاندار انتظامات اور مربوط سہولیات کو سراہا۔
انڈین عازم حج محمد حافظ ابو طلحہٰ نے مملکت میں آنے اور حج ادا کرنے کی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور عازمین کی آمد، استقبال اور رہائشی مراحل میں سہولیات فراہم کرنے پر انہوں نے تعریف کی۔
اطالوی عازم حج محمد لقمان لوکا نے کہا کہ یہ پروگرام دنیا بھر کے مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے سعودی عرب کے عظیم مشن کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اعلیٰ درجے کے انتظامات اور عازمین کے سکون کے لیے فراہم کی جانے والی براہ راست خدمات کی تعریف کی۔
رواں سال یہ پروگرام 104 ممالک سے 2500 عازمین حج کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

شیئر: