Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ناروے کے خصوصی ایلچی برائے سوڈان کی ملاقات

سوڈان کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ناروے کے خصوصی ایلچی برائے سوڈان آندرے سٹینسن نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ناروے کے تعلقات کا جائزہ، سوڈان کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں افریقی ملکوں کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صقر القرشی اور مملکت میں ناروے کے سفیر بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے ریاض میں پرتگال کی نئی سفیر لوئیسا فرا گوسو کا خیرمقدم کیا۔
انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے نئے کردار میں ان کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: