Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی نئی دہلی میں برکس اجلاس میں شرکت

الخریجی کا کہنا تھا خطے میں استحکام برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے جمعرات کو نئی دہلی میں برکس کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الخریجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ’ خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں استحکام ایک علاقائی معاملہ نہیں ہے, خطے میں استحکام برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے، پوری بین الاقوامی برادری کا اس میں مفاد ہے۔‘
انہوں نے کشیدگی میں کمی، تحمل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی اہمیت اور ایسے اقدامات سے گریز پر زور دیا جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے اجلاس کے موقع پر انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
 علاوہ ازیں انجینیئر ولید الخریجی نے نئی دہلی میں  وزارت خارجہ کے دفتر میں انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور انڈیا کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ  اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
اس موقع پر نئی دہلی میں سعودی سفیر ہیثم المالکی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: