Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: مملکت بھر میں خون کے عطیات کی مہم

اس اقدام کا مقصد خون کے عطیات کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
بلڈ بینکس فرینڈز چیریٹی (دیمی) نے اتوار کو اپنے سینٹرز میں ’ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے‘ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد خون کے عطیات کے بارے میں کمیونٹی میں آگاہی بڑھانا اور بلڈ بینک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلڈ ڈونیشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ان سرگرمیوں میں بلڈ ڈونیشن کمپینز، فری میڈیکل چیک اپ اور آگاہی بوتھ شامل ہیں۔
بریدہ میں چیریٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی اداروں نے شرکت کی۔
چییریٹی نے اس بات پر زور دیا کہ خون کا ہر عطیہ جانیں بچانے میں مدد کرتا ہے، کمیونٹی سے اس انسانی مشن کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔
یہ دن ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے، جو بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھاتا ہے اور جانیں بچانے میں مدد کرنے والے بلڈ ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ اقدام ان مریضوں کی زندگی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے جو خون کی منتقلی پر انحصار کرتے ہیں اور محفوظ خون کی فراہمی میں مدد کرتے ہیں۔

 

شیئر: