سعودی وزارتِ افرادی قوت تمام کارکنوں کے لیے پروفیشنل اسیسمنٹس اور نان کمیونیکیبل ڈیزیز سکریننگ متعارف کرائے گی، وازرت نے حال ہی میں جاری کردہ ایک گائیڈ میں اس کا عندیہ دیا ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نئے ضوابط پر عمل درآمد تین مراحل میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
وزارت افرادی قوت کی قانونِ محنت کے ضوابط میں تبدیلیNode ID: 881655
-
سعودی وزارت افرادی قوت نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کر دیNode ID: 885390
پہلے مرحلے کا اطلاق نئے ملازمین و کارکنان پر ہو گا، کارکنوں کے سریننگ کی رپورٹ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے کا آغاز پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر کیا جائے گا جو 12 ماہ تک جاری رہے گا، اس دوران مملکت میں پہلے سے کام کرنے والے ملازمین و کارکنوں کو شامل کیا جائے گا تاہم ترجیحی طور پر ایسے اداروں کے کارکنوں کو شامل کیا جائے گا جہاں کام کی نوعیت خطرے کے زمرے میں آتی ہے۔
تیسرے مرحلے میں تمام کمرشل شعبوں اور اداروں کے علاوہ غیرمنافع بخش تنظیموں کے ملازمین و کارکنوں کو اس کا پابند بنایا جائے گا۔
اس مرحلے میں مستقل ملازمین، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اور سیزنل ملازمین کے علاوہ آن لائن کام کرنے والے شامل ہوں گے۔
نئے ضوابط کا مقصد کام کے طریقہ کار کو معیاری بنانا اور کارکنوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔











