Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنکھا بھی، پانی کی پھوار بھی: چین کی نئی کولنگ چھتری

چین کے صوبے ژی جیانگ میں واقع یہ ٹریڈ مارکیٹ غیر ملکی خریداروں کا مرکز بن گئی ہے۔ یہاں پنکھے اور پانی چھڑکنے والی منفرد چھتری فروخت کی جا رہی ہے۔ ہینڈل پر بٹن دباتے ہی پنکھا چلتا ہے اور چھتری سے پانی کی باریک بوندیں نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔ تاجروں کے مطابق اس چھتری کی بیرونِ ملک مانگ بہت زیادہ ہے۔ کئی تاجروں کو لاکھوں یوآن کے آرڈر مل چکے ہیں. اس کے علاوہ پنکھے والی ٹوپیاں، ہینڈ ہیلڈ فین اور کولنگ بینڈ بھی تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ
 

شیئر: