Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ سے ہندو کاشتکاری کے لیے پنجاب کیوں آتے ہیں؟

پنجاب میں فصل کی کٹائی کے بعد اندرون سندھ سے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی فیملیز پنجاب کے مختلف اضلاع میں آتی ہیں۔ یہ بس کے ذریعے پنجاب آتے ہیں اور یہاں زمینیں ٹھیکے پر لے کر چاول کی پنیری لگاتے ہیں۔ دو سے تین ماہ تک یہ یہیں پر قیام کرتے ہیں جس کے بعد یہ واپس سندھ روانہ ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اس موسم میں اندرون سندھ میں پانی کی قلت ہوتی ہے اور مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے یہ پنجاب آتے ہیں۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ۔ 
 

شیئر: