Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر کرافٹ انجینیئرنگ اور مینٹیننس کے شعبے میں 48 سعودی طالبات گریجویٹ

ریاض میں انٹرنیشنل ایوی ایشن ٹیکنیکل کالج کی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
گلوبل ایوی ایشن سائنسز ٹیکنیکل کالج  ریاض کی گریجویشن تقریب وزیر تعلیم یوسف البنیان کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی۔ سال 2025- 2026 کے 1611 گریجویٹس شریک تھے۔
ایس پی اے کے مطابق تقریب میں سینیئر حکام، اعلی سول اورعسکری شخصیات کے علاوہ ایوی ایشن انڈسٹری سے منسلک نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ایئر کرافٹ انجینیئرنگ اور مینٹیننس کے پہلے بیج میں 48 طالبات  شامل تھیں، جو مملکت میں جدید تکنیکی شعبے میں سعودی خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی اور ایوی ایشن سیکٹر میں ان کی موجود گی کو مضبوط کرتا ہے۔
اس موقع پر کالجز آف ایکسیلینس کے سی ای او انجینئرایمن آل عبداللہ نے کہا ’سال 2014 میں قائم ہونے والے کالج سے اب تک 10 ہزار سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ گریجویٹس کی شرح ملازمت اس بات کا ثبوت ہے کہ کالج کے تربیتی پروگرام ایوی ایشن سیکٹر کی ضروریات سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔‘

انٹرنیشنل ایوی ایشن ٹیکنیکل کالج، مختلف ٹریکس میں ایئر کرافٹ انفرا سٹرکچر، مکینکس، ایویونکس اور پائلٹ لیس طیاروں کی دیکھ بھال میں خصوصی تربیتی پروگرام آفر کرتا ہے، یہ پروگرام سعودی تیکنیکی ماہرین کو ایوی ایشن انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
 ریاض ایئر میں انسانی وسائل اور کارپوریٹ کے سینیئر نائب صدر نھار الجھنی نے بتایا ’ریاض ایئر کی جانب سے ایوی ایشن انجینئرنگ اور دیکھ بھال کے شعبے میں 27 خواتین ٹرینیز کو سپانسر کیا گیا ہے۔‘

 

شیئر: