Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبات کے یوریپین گرلز انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں تین بین الاقوامی ایوارڈ

اولمپیاڈ میں دنیا کے 68 ملکوں کے 248 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طالبات کی ٹیم نے یوریپین گرلز انفارمیٹکس اولمپیاڈ (ای جی او آئی) میں تین بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
12 سے 18 مئی 2026 تک اٹلی کے شہر سیسیناتیکو میں منعقدد اولمپیاڈ میں دنیا کے 68 ملکوں کے 248 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی طالبات نے موھبہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے تحت شرکت کی ہے۔
الاحسا جنرل ڈائریکٹوریٹ کی طالبہ الریم علی المطوع نے کانسی، الشرقیہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طالبات مریم محمد آل جواد اور آیات حسین الخلیفہ نے تعریفی اسناد حاصل کی ہیں۔
 اولمپیاڈ میں اب تک مملکت کے انٹرنیشنل ایوارڈز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی، جس میں دو سلور، چھ برانز کے میڈل جبکہ دو تعریفی اسناد شامل ہیں۔
یوریپین گرلز انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں سعودی عرب کی 2022 کے بعد سے مسلسل پانچویں شرکت ہے۔

جس کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) نے وزارت تعلیم کی شراکت کے ساتھ کی۔
او لمپیاڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ  تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں۔
یوریپین گرلز انفارمیٹکس اولمپیاڈ ایک سالانہ انٹرنیشنل انفرادی پروگرمنگ مقابلہ ہے، جو کمپیوٹر سائنس میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کے لیے ہے، جو جدید الگورتھم  اور پرو گرامنگ ایشوز کے حل پر مبنی ہے۔

 

شیئر: