منفی پانچ ڈگری اور قطبی ریچھوں کے حملے کا خطرہ، ’دنیا کی سب سے ٹھنڈی میراتھن‘ کا انعقاد کیسے کیا گیا؟
اتوار 19 جولائی 2026 15:46
یہ میراتھن سمندر پر تیرتے ہوئے بڑے تودے پر کرائی گئی جہاں درجہ حرات منفی پانچ ڈگری تھا اور قطبی ریچھوں کے حملے کے خطرات بھی تھے۔ اس منفرد ریس میں سات ممالک کے 22 رنرز نے حصہ لیا۔ خواتین کی دوڑ ڈنمارک کی ٹیم جبکہ مردوں کی دوڑ چین نے جیتی۔ ریس کے دوران ریچھوں سے حفاظت کے لیے مسلح اہلکار بھی موجود تھے۔ سخت سردی، برف اور پھسلن کے باوجود تمام رنرز نے 40 چکر مکمل کیے۔
