Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری گھاس کے سروے کے دوران خلیجِ عرب میں سانپ کی موجودگی ریکارڈ

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے موسمی سمندری گھاس کے سروے کے دوران خلیجِ عرب میں سمندری سانپ کی موجودگی ریکارڈ کی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ مشاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سمندری گھاس کے یہ قدرتی مسکن حیاتیاتی تنوع سے بھرپور ہیں اور متعدد آبی جانداروں کی بقا کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
این سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ اس نوع کی موجودگی سمندری ماحول کے صحت مند ہونے کی علامت ہے اور سائنسی نگرانی کے ذریعے ایسے حساس ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور پائیدار بقا کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

شیئر: