Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پالتو جانوروں کے لیے مفت ویکسینیشن مہم شروع

مہم کا مقصد انسانوں اور جانوروں میں مشترکہ طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن میں قومی مرکز برائے انسداد نباتاتی آفات، حیوانی امراض ’وقاء‘ کی جانب سے پالتو جانوروں کو مخصوص بیماری’ریبیز‘ سے بچانے کے لیے مفت ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم تین روز تک جاری رہے گی۔
مہم انسانوں اور جانوروں میں مشترکہ طورپر منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام، جانوروں کی صحت اور حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ریجنل وقاء سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ناصر العطوی کا کہنا ہے کہ مہم ریبیز تحفظ کے لیے مرکز کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد حیاتیاتی تحفظ فراہم کرنا اور صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریبیز سے بچاؤ اور اس کے انتشار کو روکنے کے لیے ویکسینیشن سب سے موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے پالتو جانور رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کی بروقت ویکسینیشن کرائیں تاکہ ان کی صحت محفوظ رہے۔

  مختلف مقامات پر وقاء سینٹر کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

خیال رہے ’وقاء‘ سینٹر کی جانب سے پالتو جانوروں کو مفت ویکسین لگانے کے لیے ریجن میں مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شام 4 سے رات 8 بجے تک جانوروں کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔

 

شیئر: