Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں بارڈر گارڈ کی ساحل اور سمندر کی صفائی کے لیے رضاکارانہ مہم

مدینہ منورہ ریجن کی ینبع گورنریٹ میں بارڈر گارڈ کمانڈ نے وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کے شاخ کے تعاون سے الشرم ساحل اور سمندر کی تہہ کی صفائی کے لیے ایک ماحولیاتی مہم کا آغاز کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مہم کے دوران ساحل اور اس کے اطراف کے علاقوں سے کوڑا کرکٹ ہٹایا گیا جس میں بارڈر گارڈ کے اہلکاروں اور گورنریٹ کے رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
اس اقدام کا مقصد بحری ماحول کے تحفظ کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانا، جبکہ رضاکارانہ کام اور اجتماعی تعاون کے فروغ کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

شیئر: