Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان سے انٹرنیشنل ڈیٹ کونسل کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شہزادی سارہ کی ملاقات

انٹرنیشنل ڈیٹ کونسل میں پاکستان کی شمولیت کے طریقہ کار پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنیشنل ڈیٹ کونسل کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت بندر بن عبدالعزیز نے جمعرات کو ریاض میں سفارتخانہ پاکستان میں سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انٹرنیشنل ڈیٹ کونسل میں پاکستان کی شمولیت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر بات چیت کی گئی۔ کونسل کی حالیہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
کھجور کے شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے تعاون کے شعبوں کو تلاش کیا گیا۔

شہزادی سارہ بنت بندر بن عبدالعزیز نے کونسل کی رکنیت بڑھانے اور کھجور پیدا کرنے والے ملکوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کونسل کے عزم پر زور دیا۔
اس کا مقصد ماہرین کے تبادلے، کھجور کے شعبے کی ترقی اور پائیداری کو فروغ  دینے کے لیے کوششوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
 پاکستان دنیا کے سب سے بڑے کھجور پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار پانچ لاکھ سے چھ لاکھ  ٹن کے درمیان ہے۔ آنے والے برسوں میں پیداوار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

 

شیئر: