Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمر سیزن 2026: رغدان کے جنگل میں گھڑ سواری نے سیاحتی کشش بڑھا دی

تفریح کے لیے آنے والوں کو گھوڑوں کی خصوصیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کے رغدان جنگل میں ان دنوں موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران عربی النسل گھوڑے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ گھوڑے نہ صرف سعودی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ مملکت کی گھڑ سواری کی روایت اور تاریخی ورثے سے گہرے تعلق کے عکاس ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق الباحہ ریجن کے رغدان جنگل میں تفریح کے لیے آنے والے سیاح تصاویر بنانے کے علاوہ گھڑ سواری کے منفرد تجربے سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہاں موجود اصطبل کے مالک محمد الزھرانی نے بتایا کہ اس کا مقصد تفریح کے لیے آنے والوں کو ان گھوڑوں کی خصوصیات سے آگاہ کرنا اور سعودی ثقافتی ورثے میں ان کے مقام کو اجاگر کرنا ہے۔
گھڑ سواری کی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ الباحہ میں موسمِ گرما کے سیزن کو مزید موثر اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

رغدان جنگل موسمِ گرما میں اپنی قدرتی خوبصورتی اور خوبصورت مناظر، جدید سہولتوں اور تفریحی خدمات کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے جس سے الباحہ کے نمایاں سیاحتی مقام کی حیثیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

 

شیئر: